Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی جارحیت روکنے کا مطالبہ

Now Reading:

پاکستان کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی جارحیت روکنے کا مطالبہ

Synopsis

تنظیمیں بھارتی اقلیت مخالف پالیسیوں کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، ترجمان دفتر خارجہ

دراندازی

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں،اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری بھارتی حکومت کو امتیازی اور اقلیت مخالف پالیسیوں سے روکیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کو امتیازی اور اقلیت مخالف پالیسیوں سے روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کاآج 221 ویں روزہے، وادی میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر متنازع علاقہ ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل بار ہا متنازع خطہ قراردےچکی ہے۔

نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے حوالے سے عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ  بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف مظالم جاری ہیں،بھارت میں 54 مسلمانوں کا حالیہ ہنگاموں میں قتل کیا گیا ، کسی بی جے پی رہنما یا کارکن نےمسلمانوں پرمظالم پرافسوس نہیں کیا ، ترک صدر،ایرانی سپریم رہنمانےبھی مذمتی بیانات جاری کئے۔

 ترجمان دفترخارجہ نے امریکہ طالبان امن معاہدے کو افغانستان میں امن و استحکام کے قیام میں تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کی جانب بڑھنے کیلئے اہم موقع ہے۔

Advertisement

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سہولت کار کا اپنا کردار ادا کیا اور اب افغان عوام اور ان کے نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عمل کو آگے بڑھائیں۔

بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

عائشہ فاروقی  نے کہا کہ کرونا وائرس ایک وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے، تمام سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جس ملک میں ہیں، ان کی ہیلتھ ایڈوائزی پر عمل کریں۔

عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ملک کے اندر اور بیرونی دنیا میں مقیم پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کرونا کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے ، ہر ملک اپنے شہریوں، تارکین وطن کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، کچھ دنوں کیلئے کابل میں سفارتخانے کے کونسلر سیکشن کو بند کیاگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر