Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر شکیل کو گرفتار کرلیا گیا

Now Reading:

میر شکیل کو گرفتار کرلیا گیا
میر شکیل

نیب لاہور کی جانب سے جنگ، جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میر شکیل الرحمان آج نیب لاہور میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے جبکہ میر شکیل الرحمان نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم سے دوران تفتیش بدتمیزی کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد میر شکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ میرشکیل الرحمان  کیخلاف موصول شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف سے 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹ لیز پرحاصل کئے جس کے وہ اہل نہ تھے۔

نیب کا اہم اقدام، میرشکیل الرحمان کو5 مارچ کوطلب کرلیا

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ اراضی 1986 میں میرشکیل الرحمان کو لیز پہ دی گئی تھی جس پر انہیں نیب لاہور کی جانب سے میر شکیل الرحمان کو مکمل کاغذات کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانےکا کہا گیا تھا۔

اس سے قبل 5 مارچ کو بھی پرائیویٹ میڈیا گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان نیب لاہورمیں پیش ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہناہے کہ میر شکیل الرحمان کو مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس لاہور میں 54 کنال قیمتی اراضی لیز پرحاصل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر