Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش

Now Reading:

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش
ایمرجنسی نافذ

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا ، جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا  نے سلامتی کمیٹی کو کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی ۔

اس موقع پر کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے کرونا سے روک تھام کے لئے آگاہی مہم چلانے  اور وزارت صحت کو اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

23 مارچ کی پریڈ منسوخ

Advertisement

اجلاس میں یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مغربی سرحدیں بھی آمدورفت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرحدوں کی بندش

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کی سرحد یں 15 روز کے لیے بند کی جائے گی جبکہ بین الاقوامی پروازیں بھی صرف کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے ائیر پورٹز پر پروازیں لینڈ کی جائے گی۔

اجتماعات پر پابندی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 روز کے لیے شادی حال سمیت دیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جائے جبکہ پی ایس ایل میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔

تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند

Advertisement

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند رہیں گے اور چھٹیوں کا اطلاق نجی اداروں اور مدارس پر بھی ہوگا جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق 27 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ملک بھر کے تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سمیت متعلقہ حکام، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ بریگیڈئر ر اعجاز شاہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک،سیکریٹری ٹو پی ایم، داخلہ،خارجہ اور سلامتی کمیٹی کے وفاقی سیکریٹر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل معاون صوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، آج وزیر اعظم کی زیر قیادت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا، وزرائےاعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اورعسکری قیادت شریک ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس کامقصد کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا ہے، مقصدوائرس پرقابو پانے کی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ بھی ہے، عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے، کرونا وائرس کےعالمی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے پر ترجیحات طے ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر