قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام تر صوبوں کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں پیر نورالحق قادری، برگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزرائے اعلیٰ کی صوبائی سطح پر کرونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئی۔
جلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر مشاورت کی گئی، چاروں وزرائےاعلٰی کے علاوہ معاون خصوصی ظفرمرزا نے شرکا کو بریف کیا۔
پاکستان میں کورونا سے متعلق کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل قائم
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت پربھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے اور افواہوں سےنمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھاجائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبےمکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سےنمٹ رہےہیں، خطرے سےآگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبےسے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفرمرزاہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانبوزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے تمام کورونا کے مریضوں کی تمام تر صورتحال موجود ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے ذریعے روزانہ پانچ بچے تمام تر تفصیلات آپکے سامنے ہوگی اور ہر طرح کی صورتحال سے آگاہ بھی کیا جاتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
