پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے جھے اور میرے ساتھیوں کو ٹارچر کیا، تکلیفیں دیںلیکن ہم ان کے خلاف کوئی انتقام و بدلہ نہیں لینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کی جبکہ ان کے ہمراہ خواجہ سلمان رفیق، پرویز رشید بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں یرغمال جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور جنہوں نے جھوٹے ووٹوں کو سپورٹ کیا وہ لوگ نادم ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سولہ ماہ کی طویل قید کے بعد میں سلمان رفیق کے بعد اپنے رفقاء کے ساتھ موجود ہوں، سولہ ماہ میں ایک تنگ و تاریک سیل میں گزارے لیکن جذبہ ماند نہیں پڑا، پہلے بھی نوازشریف کے دائیں کھڑے رہے اب بھی استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت منتخب حکومت نہیں ہے اس لئے میرا مقابلہ عمران خان سے ہوا، عمران خان نے انتخاب جیت لیا لیکن ثاقب نثار کی مہربانی سے گنتی نہیں ہونے دی جو تاریخ کا حصہ بن چکے ہیض قوم ان کے کام بھگت رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اقلیت کو اکثریت پر مسلط کیا تو ملک تقسیم ہوا اور آج بھی حددرجے کے نالائق لوگ ہیں دھونس اور بہتان سے کام نہیں چل سکتا، پاکستان بدلے کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن جس نے سازش کی وہ بتائیں پاکستان آگے گیا یا پیچھے۔
خواجہ سعد رفیق نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عوام تکالیف کا شکار نہیں ہوا سلامتی کو الیکشن چوری کرنے کے نتیجے میں خطرات لاحق نہیں ہوئے؟
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لا رہے اگر ملک نہیں چلتا تو اپنے کندھے پیش نہیں کریں گے کیونکہ آئین و جمہور کی حکومت کامیابی سے ہمکنار ہو گی کسی کا گریبان نہیں پکڑیں گے بہتان نہیں لگائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس تباہی کے کنارے پر لے آئے ہیں دوبارہ ٹریک پر لانے کےلئے وقت لگے گا بد قسمتوں ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا لو لیکن وقت پر منصوبے مکمل تو کرلو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
