Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا ایک مرتبہ پھر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
تحریک انصاف

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی حکمت عملی بنارہے ہیں اس میں دیہاڑی دار ، مزدور پہلی ترجیح ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزرا، آئینی وقانونی ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسد عمر، حماد اظہر نے معاشی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ  بابر اعوان نے قانونی و آئینی معاملات پر اراکین کو آگاہ کیا اور کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی میں پارٹی کے متحرک کردارپر مشاورت بھی کی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کرونا وائرس کی مجموعی صورت حال اور ملک میں اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ غریب اور نادار طبقے پر ہے مجھے یقین ہے قوم متحد ہوکر اس آزمائش کا مقابلہ کرے گی ۔

Advertisement

 وزیراعظم نےیہ بھی  کہا کہ گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ ہزاروں پارٹی عہدیداروں کو کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، سختی میں کیے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔

Advertisement

یاد رہے آج سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کورونا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1530 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر