کورونا وائرس کے باعث حالیہ مشکلات کا شکار پاکستان اب عالمی معاشی طاقتوں کو بھی نظر آنے لگا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو ریلیف دیا جارہا ہے۔
جی 20 ممالک کی جانب سے 72 ملکوں کو معاشی ریلیف دیا گیا تھا جس میں پاستان بھی شامل ہے، اس ریلیف کے تحت اب پاکستان کو جی20 ممالک کو 12 ارب ڈالر کی اقساط نہیں دینی پڑیں گی اور ساتھ سود بھی فی الوقت معاف کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی اداروں کوقرض اقساط کی ادائیگی مؤخرہونےکا اطلاق یکم مئی 2020 سےہوگا، عالمی مالیاتی اداروں میں آئی ایم ایف،ایشیائی ترقیاتی بینک شامل ہیں جب کہ عالمی بینک ،پیرس کلب اور آئی ڈی بی کوادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔
ٹائیگر فورس تیار، میدان میں اتارنے کےلئے مراسلہ جاری
یاد رہے کہ اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے 40ارب ڈالرز کے قرضے ایک سال کیلئے منجمد کردیئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت پاکستان کے بارہ ارب ڈالرز کے قرضے مؤخر ہوں گے۔
اسکیم کے تحت جن میں آئی ایم ایف ، عالمی بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ریلیف پوری دنیا میں تباہی پھلاتے کورونا وائرس کے باعث دیا گیا ہے ۔
اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارہ نےخبردارکیاہےکہ کوروناوائرس کی وجہ سےایشیامیں رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح صفررہےگی۔
آئی ایم ایف کےمطابق گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ ایسےحالات پیداہوئےجس میں معاشی ترقی کا شرح نمواس سطح پر پہنچی۔
عالمی خبررساں ادارے کےمطابق آئی ایم ایف کےمطابق شعبہ برآمدات اورسروس سیکٹرکےحوالےسے مشہورایشیامیں’اموات‘ کی شرح غیرمعمولی بڑھ گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجورجیفانےکہا کہ پالیسی سازوں کومتاثرہ خاندانوں اورکاروباری مراکزکومدد فراہم کرنی چاہیےجوسفری وسماجی پابندیوں کی وجہ سےبہت متاثرہورہےہیں۔
کرسٹالیناجورجیفا نےویڈیو کانفرنسنگ کےذریعےبریفنگ دیتےہوئےکہاکہ اس وقت عالمی معیشت غیریقینی سےدوچارہے،ایشیا پیسیفک اس چینلج سےآزادنہیں ہے،وائرس کااس خطےمیں اثرانتہائی زیادہ ہوگاجس کےنتائج ناقابل فہم ہوسکتےہیں۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجورجیفانےکہا کہ اگرچہ ایشیائی ممالک معاشی چینلجزسےاس طرح دوچار نہیں ہوئےجس طرح دیگر خطےہوئےہیں لیکن یہ پیش گوئی عالمی معاشی بحران کےدوران اوسط نمو کی شرح 4.7 فیصد سےبھی بدترہےاور 1990 کی دہائی کےآخرمیں ایشیائی مالیاتی بحران کے دوران 1.3 فیصداضافہ ہواتھا۔
آئی ایم ایف نےامید ظاہر کی کہ کامیاب پالیسیاں کے نتیجے میں آئندہ سال ایشیائی معاشی نمو میں 7.6 فیصد اضافے کی توقع ہے لیکن یہ آوٹ لک انتہائی غیر یقینی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News