Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، وزیراعلی ہائوس میں قرآن خوانی و فاتحہ

Now Reading:

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، وزیراعلی ہائوس میں قرآن خوانی و فاتحہ
شہید ذوالفقار علی بھٹو

سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں قرٓن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

فاتحہ خوانی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسیمبلی نفیسہ شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 41یوم شہادت پر بیان دیا ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ قائد ذوالفقار علی بھٹو ایک جدوجہد، یقین، اتحاد، آزادی، سماجی انصاف اور جمہوریت کا دوسرا نام ہے جس کے لئے  بھٹو کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکہا جائیگا۔

Advertisement

یوم بھٹو کے موقع پر آصف علی زرداری کا پیغام جیالوں کے نام

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کو عدالتی قتل قرار دینے اور تاریخ میں درستگی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اور 41 سال بعد بہ ہم شہید کے خون پر انصاف کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھٹو نے جوہری پرگرام کی بنیاد رکہی اور متفقہ طور پر 1973کا آئین دیا۔

ترجمان نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت کے موقعے پر عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ  آج بھی عوام کی دلوں پر راج کرتا ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جیسی وبا پر چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کی ہدایتوں پر سندھ حکومت کی وائرس کے خلاف جنگ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کی عکاسی کر رہا ہے اور آج بھی اس ملک کو نئے بھٹو کی ضرورت ہے جو ملکی مسائل سے نجات دلائیں۔

اس سے قبل یوم بھٹو کی مناسبت سے اس موقع پر آصف علی زرداری نے پیغام  شہید بھٹو کے جیالوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔

Advertisement

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے 41 سال گذرنے کے باوجود شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے قاتل تاریخ کے مجرموں کے کٹہڑے میں کھڑے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیٸرمین قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 41 ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ قاٸد عوام شہید نے صدیوں سے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی
آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور، آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے
27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر