Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

Now Reading:

پاکستان کا ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
بھارتی جنگی جنون

پاکستان کا ایل اوسی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔

بزدل بھارتی فوج جارحیت سے بازنہ آئی، آج پھر  رکھ چکری، سری کوٹ سیکٹر، ڈھڈنیال اور بروہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی جس میں دو سالہ معصوم  حسیب شہید ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشا نہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری اور  چری کوٹ سیکٹر پر بلاا شتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ محمد حسیب ڈھنڈنیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہوا جب کہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر ایک خاتون،72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا  اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر