Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خدا کا واسطہ غلط فہمی میں نہ پڑیں ، احتیاط کریں

Now Reading:

خدا کا واسطہ غلط فہمی میں نہ پڑیں ، احتیاط کریں
فنڈ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کی مدد سے نچلی سطح پر مزید غریب لوگوں کو ڈھونڈین گےاور احساس پروگرام کے ذریعے 144 ارب روپے نچلی سطح تک دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کل سے شروع ہورہا ہے ،کیونکہ بدقسمتی سےکورونا2سے3ہفتےمیں ختم نہیں ہوگایہ آگےبڑھےگا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سب کواحتیاط کرنےکی بہت ضرورت ہے ، بیماری تیزی سےپھیل گئی توقوم کومشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے اور اگر قوم مل کرمقابلہ نہیں کریگی تو  کوئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تققسیم ہوگی ا ور رقسم تقسیم کامرحلہ2سےڈھائی ہفتوں میں مکمل ہوجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ اصل لاک ڈاؤن ہم نےشہروں میں کیاہے کیونکہ کیسزکی تعدادبڑھی توہمارےپاس اتنےوینٹی لیٹرزنہیں کہ علاج ہوسکے جبکہ لاک ڈاؤن اس وقت کامیاب ہوگاجب لوگوں کوکھاناملے گا

Advertisement

وزیراعظم نے  کہا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ساڑھے 3 کروڑ لوگوں نے رابطہ کیا ہے، میرٹ پر یہ پیسہ ملک میں 17 ہزار جگہوں پرسے دیا جائے گا اور ڈھائی ہفتوں میں کوئی خاندان محروم رہ گیاتو انھیں فنڈسےرقم دی جائےگی۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو سمجھنا چاہیے احتیاط سے بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، بیماری کے بدترین اثرات سے بچنا ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی زیادہ لوگ جمع ہوں گے تو یہ بیماری خطرناک بن جاتی ہے، کرونا بیماری سے 100 میں سے ایک یا ڈیڑھ انسان مر سکتا ہے جبکہ کرونا سے متاثرہ 4 یا 5 فیصد ایسے لوگ ہیں جنہیں اسپتال جانا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  دیکھ رہا ہوں کہ کئی علاقوں میں لوگ پرواہ نہیں کررہے ہیں، نوجوان کو بیماری ہوئی تو وہ گھر جائے گا تو ان کے ماں باپ بھی متاثر ہوسکتے ہیں، ہم سب کو ذمہ داری لینی ہے اور احتیاط کرنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
سابق آئی ایس آئی چیف کا فیض آباددھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر