پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے علیم خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، وہ صوبے میں سینئر وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ قلمدان خالی تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
