Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، سراج الحق

Synopsis

جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہیہ وقت سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا ہے کسی جانب سے کوئی پوائنٹس اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، قومی سیاسی قیادت میں ہم آہنگی کا نہ ہونا المیہ ہے جبکہ ملک میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ آٹا مافیا گدھوں کی طرح کسانوں کی گندم کی فصل اونے پونے داموں ہتھیانے کے لیے منڈلا رہا ہے، وزیراعظم کا کہنا کہ اسمگلنگ کا خطرہ لاحق ہے غمازی کرتا ہے کہ آٹا اور چینی چور مافیا ان سے زیادہ طاقتور ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہجماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے ایک لاکھ سے زائد رضا کار دن رات ریلیف کا کام کررہے ہیں جبکہ وفاقی ،صوبائی حکومتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےاس سے قبل جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم خود کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ میں گزارہ نہیں ہوتا تو غریبوں کو کم از اکم اتنا گزارہ الاﺅنس ضرور دیا جائے جس سے وہ دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔

Advertisement
سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ کرونا وائرس باہر سے درآمد ہوا لیکن حکومتی ناقص پالیسیوں سے پھیلا ہے جبکہ باہر سے آنے والوں کی بھی بروقت سکریننگ نہیں کی جس سے بیماری کو پھیلنے کا موقع ملا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ عوام جمعرات کو شب دعا اور جمعتہ المبارک کو یوم توبہ و استغفار کے طور پر منائیں، ہم اجتماعی توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ سے ہی اس وباءسے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر