پاکستان نے افغان حکام درخواست پر طورخم اور چمن بارڈز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد دس اپریل سے نقل و حمل باقاعدہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
دس اپریل سے ہفتہ وار پیر ، بدھ اور جمعہ کو طورخم اور چمن بارڈرز کراسنگ سے ٹرک اور کنٹینرز افغانستان جاسکیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ہفتے میں تین دن کارگو سامان کی ترسیل کی جاسکے گی۔ عائشہ فاروقی نے بتایااجازت دینے کا فیصلہ افغان حکومت کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی درخواست کو مدنظر رکھ کر کیا گیا فیصلہ دونوں حکومتوں میں طے شدہ پروٹوکول کے مطابق باہمی مشاورت اور تعاون سے کیا گیا۔
کورونا پھیلاؤ خدشات کے سبب پاک افغان بارڈرز کو بند کردیا گیا۔سرحدوں کی بندش سے عوام کو نقل وحمل میں شدید پریشانی کاسامنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News