وزیراعظم عمران خان کا برطانوی وزیراعظم کو خط


عروبہ خانویب ایڈیٹر

07th April, 2020
برطانوی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی  وزیراعظم کو خیرخواہی کا خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے برطانوی وزیراعظم جو خط لکھا گیا ہے اس میں عمران خان کی جانب سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو جلد صحتیابی کے لے  نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ بورس جانسن کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور یہ بھی کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی اس جنگ کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم  بورس جانسن کو آئی سی یو میں منتقل  کردیا گیا تھا۔