Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم 

Now Reading:

توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم 
ترقی پذیر

وزیرِ اعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل کا پائیدار حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم  عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں وزیرِ اعظم کو توانائی خصوصاً گیس کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ملک میں موجود ریفائنریز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اب تک کی پیش رفت وزیر اعظم کو پیش بھی کیا ۔

معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیرِ اعظم کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کی صورتحال پر تفصیلی بریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملکی ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اورذخیرے کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

وزیرِ اعظم  عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا توانائی کے شعبے سے متعلقہ مسائل عوام کی زندگیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان معاملات کے حل کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

کل کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کروں گا

Advertisement

گیس کے شعبے میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ نظام  میں موجود خرابیوں اور دستیاب وسائل کو موثر طریقے  سے بروئے کار لا کر ہی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے لہذا اس شعبے میں اصلاحات کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ گیس کے محدود ذخائر اس بات کے متقاضی ہیں کہ ان وسائل کا بہترین  اور منافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم  عمران خان نے مزید کہا کہ ایسے علاقوں جہاں قدرتی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو وہاں ایل پی جی کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کی روزمرہ کی ضرورتیں باآسانی پوری ہو سکیں اور جنگلات کی کٹائی کی حوصلہ شکنی ہو۔

اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب،وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر  اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر