Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبی : ریموٹ کنٹرول دھماکے میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی تباہ

Now Reading:

سبی : ریموٹ کنٹرول دھماکے میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی تباہ
سبی

سبی میں تلی روڈ پر سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تیل وگیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق   سبی میں تلی روڈ پر کڑک کے قریب تیل وگیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب گاڑی میں سوار کمپنی اہلکار تلی سے سبی آرہے تھے ۔

نامعلوم تخریب کاروں نے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار افراد معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی پہنچایا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے  خوش قسمتی سے  بم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سبی پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی کمانڈنٹ کرنل سرداربہادر مہمند ،اے ایس پی میاں حسنین سمیت سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور جاے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

Advertisement

سی ٹی ڈی کے مطابق  ابتدائی طور پر دھماکہ ریموٹ کنٹرول بتایا جارہا ہے جبکہ دھماکے میں تین کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد شامل کیا گیا تھا ۔

دھماکے کی جگہ پر تین فٹ گہرا گڑھا بھی پڑ گیا ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے نامعلوم تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر