Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی انتقال کرگئے

Now Reading:

کورونا وائرس : وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی انتقال کرگئے
بہنوئی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے  بہنوئی مہدی شاہ مہدی شاہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی بول نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔

اپنے بیان میں سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے  بہنوئی مہدی شاہ آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ مہدی شاہ مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

ذرائع سی ایم ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو سی ایم ہائوس میں انتقال کی اطلاع دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا بہنوئی کروناوائرس سےمحفوظ

یاد رہے اس سے قبل بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس سے متاثرہونے کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ،نہ ہی وہ2 روز قبل ایران سے آئے۔

ناصر حسین شاہ کا کہناتھاکہ یہ خواہ مخواہ ایک ایشو بنا دیا گیا جس میں کسی قسم کی صداقت نہیں،پہلے دن سے وفاقی اور سندھ حکومت کا موقف رہا ہے کہ کسی بھی مریض کا نام نہیں لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہوں اور غیر ضروری باتوں کواجاگر کرنا مناسب نہیں، حکومتِ سندھ نے اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ سندھ حکومت سب اداروں کے ساتھ رابطے میں ہےاوراس سلسلے میں روزانہ 2 بار اجلاس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے جن میں میں سے پنجاب میں 2 ، خیبرپختونخوا میں بھی 2 اور سندھ میں ایک ہلاکت کی رپورٹ ہوئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 21 ، بلوچستان میں 2 ، خیبرپختونخوا میں 20 ، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 18 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر