Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عمران اسماعیل

Now Reading:

لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عمران اسماعیل
کورونا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنرسندھ عمران اسماعیل کے صدارت وزیراعظم کے احساس پروگرام  سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں احساس پروگرام کے طریقہ کار کو مزید سہل اور شفاف بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل  نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو نقد رقم کی تقسیم کا فیصلہ ایک انقلابی اقدام ہے  جبکہ وزیراعظم احساس کیش کے ذریعہ غربت اور مستحق عوام کی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں ۔

عمران اسماعیل  نے یہ بھی کہا کہ کرونا وائرس اور غربت کے خلاف مشترکہ حکمت کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،عوام گھروں میں رہ کر کرونا وائرس کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

Advertisement

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پسماندہ ممالک میں غربت سے زیادہ گھمبیر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے  جبکہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کرونا وائرس اور غربت کے خلاف پر عزم ہیں ۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زماں ، اشرف قریشی ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے حسنین مرزا،نند کمار ، سردار محمد رحیم اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فیصل سبزواری ، کشور زہرہ اور محمد وسیم بھی  شریک ہوئے ۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4200 سے تجاوز کرگئی

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 226 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 50  جبکہ  پنجاب میں 176 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4204 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1036 ، بلوچستان میں 210 ، خیبرپختونخوا میں 527 ،اسلام آباد میں 83  ، گلگت بلتستان میں 212 ، پنجاب میں 2108 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کے رشتےدار زیرِحراست
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر