Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ، میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

Now Reading:

کورونا وائرس ، میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم
تحریک انصاف

وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے اقدامات کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے کمیٹی کا قیام پاکستان براڈ کارسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بھیجے جانے والے خط کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصٰ برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی شہزاد اکبر، سیکرٹری اطلاعات اور ڈاکٹر شہباز گل پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے  اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کی غرض سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم سے براہ راست درخواست کی اور اندسٹری کے لئے حکومت کی جانب سے سپورٹ کی درخواست کی تھی۔

کمیٹی کو پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کا حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

Advertisement

 اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے درپیش چیلنج  سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔

   وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف نبردآزما دیگر متعلقین کے ساتھ ساتھ صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا ورکزر کے تحفظ اور انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کا اجراء

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراءکر دیا تھا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کیئر فار میڈیا ایپ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا تھا کہ وزراءاطلاعات ویڈیو کانفرنس کے دوران وزراءاطلاعات کو آگاہ کیا کہ گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں یہ معاملہ زیر بحث تھا کہ اگرکوئی صحافی یا میڈیا ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اسکے لئے کیا اقدام ہوسکتا ہے‘ اس کے لئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز ایک ایپ بنائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر