Advertisement
Advertisement
Advertisement

احسن اقبال کا وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Now Reading:

احسن اقبال کا وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
حکومت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما   احسن اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران نیازی اور عثمان بزدار آٹے اور چینی سکینڈل کے براہ راست ذمہ دارہیں ، فوری استعفی دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی جس مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے تھے، اس پر خود عمل کیوں نہیں کررہے؟کیونکہ  ہالینڈ، برطانیہ یا کسی مغربی ملک میں یہ سکینڈل ہوتا تو وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں استعفی دے دیتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے، ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومتی کرپشن ثابت ہوچکی ہے، تو اب نیب کہاں ہے؟ کیا نیب آئسولیشن میں ہے؟ یا لاک ڈاون ہے؟ نیب نے اب تک ان لوگوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا ؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کابینہ میں ردوبدل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے، چینی سکینڈل کے ذریعے قوم کا 150ارب روپیہ جیب میں ڈالا گیا ہے، عوام کو لوٹا گیا ہے۔

Advertisement

 اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان اور عام لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے اور روپیہ گرنے سے 10 دن میں پاکستان کے قرض میں 9کھرب سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، محض چند دن میں پاکستانی روپیہ 10 روپے مزید لڑھک چکا ہے، ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک چیخ رہا تھا کہ ہاٹ منی نہ لاو لیکن حکومت نے نہ ایک نہ سنی، لوگ خبردار کرتے رہ گئے کہ سود کی شرح گری تو ’ہاٹ منی‘ کا یہ سرمایہ بھاگ جائے گا کیونکہ ہاٹ منی جانے سے زرمبادلہ نیچے آئے گا اور روپیہ فٹ بال کی طرح لڑھکے گا، ہماری بات سچ نکلی اور اب ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر