Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

Now Reading:

ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

ملک بھر میں آج شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

 شب کے معنی ہیں رات اور برأت کے معنی بری ہونے اور قطع تعلق کرنے کے  ، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لیے اس رات کو شبِ برأت کہتے ہیں ۔

 اس رات اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں  اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کرتے ہیں۔

شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ،لوگ بڑی تعداد میں  قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر  پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان علماء کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔

Advertisement

پاكستان علماء كونسل کے سربراہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ لوگ تمام عبادات گھروں میں رہ کر کریں، مساجد يا عوامی مقامات پر اجتماعات كرنے سے پوليس اور انتظامیہ سے تصادم جائزنہیں۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ شب برأت کی عبادت کا اپنا ہی لطف و سرور ہوتا ہے، آج کورونا کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور  پناہ طلب کی جائے۔

آج کی رات دو ركعت نفل صلوٰة الحاجت ادا كركے اس وباءسے نجات كی دعا كريں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کورونا سے متا ثر افراد کی جلد صحتیا بی کے لئے بھی دعا کریں۔۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر