وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں پولیس کو لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی شہری کو بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ آج کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہریوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی۔
غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈاون کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، لہذا خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانہ بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں لاک ڈاون کا 17واں روز ہے ، تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور اسکول بند ہیں جب کہ شاہراؤں پر بھی ٹریفک معمول سے بہت کم ہے، جگہ جگہ پولیس اوررینجرز کے اہلکار تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود کراچی کے کچھ مقا مات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News