Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شب برات پر قبرستان جانے پر پابندی عائد

Now Reading:

شب برات پر قبرستان جانے پر پابندی عائد
شب برات

محکمہ داخلہ سندھ نے شب برات پر قبرستان جانے پر پابندی  عائد کردی۔

 محکمہ داخلہ سندھ سے جا ری کردہ بیان کے مطابق شب برات کے حوالے سے کوئی اجتماع منعقد نہیں کا جائے گا جبکہ دیگر مذاہب کے اجتماع پر بھی پابندی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شب برات کےموقع لاک ڈاؤن کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  شب برات کےموقع پرشہری اپنےگھروں میں عبادت کریں، قبرستانوں پرلوگوں کوجمع ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یہ بھی کہا کہ مساجدمیں شہری جانےسےگریزکریں جبکہ نیازکی تقسیم میں بھی لوگوں کارش نہ لگایاجائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید  کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سےجاری لاک ڈاؤن میں واضح احکامات ہیں، سندھ حکومت کےاحکامات پرعمل درآمدکرایاجائےگا۔

Advertisement

ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

یاد رہے اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی تھی کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی، شہری گھروں میں شبِ برات کی عبادات کریں۔ احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا جبکہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ شب برأت کے موقع پر لوگ گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور کرونا سے نجات کی بھی دعا مانگیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

 شب کے معنی ہیں رات اور برأت کے معنی بری ہونے اور قطع تعلق کرنے کے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لیے اس رات کو شبِ برأت کہتے ہیں ۔

 اس رات اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر