Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں ، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں ، مولانا فضل الرحمان
ٹائیگر

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں اور ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی گئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔

اپنے بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا تھا۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم  عمران خان نے کہا تھا کہ چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، نوجوان کورونا ٹائیگر فورس میں شامل ہوکر کورونا کے خلاف لڑائی میں ہماری مدد کریں۔

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز

کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے 90 ہزارپروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کو پروگرام میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس وباء سے پیدا ہونے والے مسائل کے خلاف جہاد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر