Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین ایک بار پھر پاکستان کی مدد کے لئے سب سے آگے

Now Reading:

چین ایک بار پھر پاکستان کی مدد کے لئے سب سے آگے
پاک چین سفارتی تعلقات

مشکل وقت میں چین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی مدد کرنے میں پہل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت کو طبی آلات کی بڑی کھیپ حوالے کردی۔

چین کے سرکاری کمپنی میٹلورجیکل کمپنی آف چائنا (ایم سی سی) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایم سی سی نے کورونا وائرس کی تدارک کے لیے جو طبی آلات حکومت بلوچستان کے حوالے کردیئے ان میں دو لاکھ ماسک، چار ہزار ٹیسٹ کٹس، حفاظتی کپڑوں کے دو ہزار جوڑے، دو ہزار جوڑے دستانے، دو ہزار حفاظتی عینک اور ایک سو تھرمامیٹر بھی شامل ہیں جنہیں کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا گیا۔

بیان کے مطابق مشکل وقت نے پاک چین دوستی کا نیا مظاہرہ دیکھا، کورونا وائرس کے خلاف ایم سی سی نے پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھتے ہوئے اپنے ذیلی کمپنی ایم آر ڈی ایل کی توسط سے 27 مارچ کو چاغی کے علاقے سیندک کے 6 محلوں میں خوردنی اشیاء تقسیم کی اور وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر چاغی بھر میں لوگوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت کی جارہی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر