Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، شبلی فراز

Now Reading:

شہباز شریف احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، شبلی فراز
shibli
Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی کابینہ اجلاس  پر بریفنگ  کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  شہباز شریف  صاحب جوابات دینے کی بجائے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  جس الیکشن میں ان کو اقتدار ملے وہ  ٹھیک  ہے،باقی سب غلط ہیں۔شوشے چھوڑنے سے شہباز شریف کی احتساب سے بچت نہیں ہوگی۔

اجلاس سے متعلق شبلی فراز نے بتایا کہ  وزیراعظم عمران خان  نے میڈیا ہاؤسز کے واجبات عید سے پہلے کرنے کی ہدایات کی ہے۔

وزیر اطلاعات ے بتایا کہ  اجلاس میں ماضی میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ     پیش کی  گئی ۔غیر قانونی بھرتیوں کی رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں زرعی شعبے کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی  ہے۔کھادوں  کی مد میں 37ارب روپے  کی سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی قرضوں پر واجب الادا سود میں کمی کے لیے 9ارب روپے رکھے گئے ہیں۔کپاس  کے بیجوں کی فراہمی کے لیے 2ارب 30کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ کپاس  کی فصل کو کیڑوں  سے محفوظ رکھنے  کے لیے ادویات کی مد میں 6ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں ملنی چاہئیں، امیر مقام
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دو نوٹیفکیشن معطل
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر