وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ساڑھے 10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے ریلیز ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے 10 ماہ میں اب تک پی ایس ڈی پی کی مد میں562ارب سے زائد کے فنڈز کا اجراء حکومت نے وفاقی وزارتوں کیلئے 237 ارب 80 کروڑ روپے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔
دستاویز میں موجوس ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے167ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی، جبکہ دستاویز سیکیورٹی کی صورتحال بہتری کیلئے 49 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے،
دستاویزات میں بتایا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے43ارب46 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جبکہ کابینہ ڈویژن کیلئے 34 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 28 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی تھی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے73 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے اور دستاویز ریلوے ڈویژن کیلئے 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔
دستاویزات میں واضح ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے 23 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی جبکہ این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے اور وزارت قومی تحفظ خوراک کے لئے 8ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وزارت قومی صحت کے منصوبوں کیلئے7 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News