Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے خلاف جنگ، پی ٹی سی ایل گروپ کا 1.9 ارب روپے دینے کا اعلان

Now Reading:

کورونا کے خلاف جنگ، پی ٹی سی ایل گروپ کا 1.9 ارب روپے دینے کا اعلان
1.9 ارب روپے

پی ٹی سی ایل گروپ کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 1.9 ارب روپے کے خطیر ریلیف اینڈ سپورٹ پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی سی ایل فریحہ طاہر شاہ نے پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے 1.9 ارب روپے کے خطیر ریلیف اینڈ سپورٹ پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکیج کا مقصد ملک بھر میں مواصلاتی رابطے برقرار رکھنا اور کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی امداد کرنا ہے۔

فریحہ طاہر شاہ نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ملک کے 25 شہروں میں امدادی سامان کی فراہمی جبکہ کمپنی فرنٹ لائن ورکرز کیلئے این ڈی ایم ے کو ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای)فراہم کرے گی اور کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کےلئے اسپتالوں میں خصوصی بیڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔

اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی سی ایل نے یہ بھی کہا کہ اس پیکیج کا ایک بڑا حصہ صارفین کو رعایتی اور مفت سروسز کی فراہمی پر صرف ہوگا تاکہ ان کا مواصلاتی رابطہ برقرار رہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ کاوزیراعظم کوروناریلف فنڈمیں100ملین کاعطیہ

Advertisement

فریحہ طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اسٹاف نے رضاکار ٹرسٹ کے تحت اپنی تنخواہوں کا کچھ حصہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرایا اور ہمیں اپنے 12ہزار فرنٹ لائن ورکرز پر فخر ہے جو مسلسل ملک کو موصلاتی رابطوں سے جوڑے ہوئے ہیں ۔

ترجمان پی ٹی سی ایل فریحہ طاہر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل گروپ اس مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس قومی خدمت میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پی ٹی سی ایل گروپ کے راشد خان، صدر اور سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے وزیراعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

راشد خان، صدر اور سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے حکومتی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کا یقین دلایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی سی ایل اور یوفون اس مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کا مشرق وسطی میں سیکورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم سے قطری و سعودی سفیروں کی اہم ملاقاتیں
ایران اسرائیل سیز فائر، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات طے پا گئی
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کا قطر اور سعودیہ کے سفیروں سے ہنگامی رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر