Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے اقدامات سلامتی کونسل کی خلاف ورزی ہیں ، منیر اکرم

Now Reading:

بھارت کے اقدامات سلامتی کونسل کی خلاف ورزی ہیں ، منیر اکرم
منیر اکرم

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم  نے  کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جینواء کنوینشن کی کھلی ُخلاف ورزی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم  نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مسلح تصادم میں شہریوں کے تحفظ پر مجازی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افوج کا طرز عمل اور کشمیریوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال جینواء کنوینشن کے آرٹیکل 28 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی فریم ورک کی موجودگی کے باوجود انسانی حقوق بالخصوص شہریوں کے تحفظ پر عملدرآمد ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، اس کی عکاسی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ سے ہوتی ہے۔

منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اور ماضی کی تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ غیرملکہ قبضے اور شہریوں کے استصواب رایے کو دبانے کے لیے شہریوں کا انسانی حقوق کی باقایدہ اور مستقل خلاف ورزیاں اب متواتر ہو چکی ہیں ۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کو کیسے تحفط فراہم کیا جایے جب ان کو دبایا جانا ہی اس تنازع کا مقصد ہو ، دہشت گردی کےخاتمے کو اپنے حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کو عزت دینے کے متلاشی عوام کو دبانے کے کیے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرنگ دیا جائے۔

Advertisement

منیر اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کے چیلنج  مساوی بین الاقوامی جواب کے باعث بڑھ رہے ہیں، جب سے ایک غیر روایتی صحت کے بحران نے حکومتوں کی توجہ جزب کی ہے اس وباء نے چند ریاستوں جو اس وبائی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر دیا ہے اور وہ اس وبائی صورت حال کی آڑ میں شہریوں بالخصوص غیر ملکی قبضہ میں رہنے والے شہریوں کے خلاف ہدف وار تشدد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

  منیر اکرم  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی تناظر میں ہم سلامتی کونسل کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ابتر ہوتی انسانی حقوق و انسنانی صورتحال کی جانب دلانا چاہتے ہیں، بھارت مسلسل کوویڈ 19 بحران کا استحصال کرتے ہویے اپنے کنٹرول میں اضافے کی کوشیش کر رہا ہے۔

بھارت کے ساتھ جنگ کی خواہش نہیں، منیر اکرم

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ نو ماہ سے ڈراکونئین ڈیجیٹل اور عملی لاک ڈاؤن جاری ہے  جبکہ کوویڈ 19 پابندیوں کی آڑ میں مقبوضہ وادی کو دوہرے لاک ڈاون کے تحت رکھا گیا ہے۔

 منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی توجہ اس وقت کوویڈ 19 وبا کے مقابلے کی جانب متکوذ ہے جبکہ بھارت ایک قدم بڑھ کر خفیہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی میں مصروف ہے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈومیسائل قونین متعارف کرایے ہیں جن کے زریعہ وہ بھارت بھر سے آبادکاروں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس صورتحال میں کشمیریوں کی ادویات, طبی امداد اور اس وباء کے حل کے طریقوں تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

Advertisement

منیر اکرم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قانونی مزاحمت اور حق خودارادیت کو دبانے کے لیے بھارتی قابض افواج بلا امتیاز پیلٹ گنز کا استعمال کر رہی ہیں جبکہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز,  غیر قانونی گرفتاریوں,جعلی مقابلوں,  ماورایے عدالت قتل عام اور شہریوں کے خلاف لائیو ایمونیشن کا استعمال کر رہے ہیں۔

  پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جنگ بندی کی کال کو نظر انداز کرتے ہوئےبھارتی قابض افوج نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا ہےجبکہ یکم جنوری 2020 سے ابتک بھارت نے جنگ بندی کی 989 خلاف ورزیاں کی ہیں۔

 منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ ان جنگ بندی خلاف ورزیوں میں بھارتی قابض افوج نے جان بوجھ کر ایل او سی کے اس پار شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جبکہ جنگ بندی خلاف ورزیوں میں 6 نہتے پاکستانی شہری شہید جبکہ 82 زخمی ہوئے ۔

  پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افوج نے اپنی بھاری توپیں کشمیری گنجان آباد دیہات اور گاوں کے وسط میں انہیں بطور انسانی ڈھال استعمال کرتے نصب کر رکھی ہیں جبک بھارتی قابض افوج کا یہ طرز عمل جینواء کنوینشن کے آرٹیکل 28 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمان
’’نظرِثانی کا حق آئین نےدیا، ججزکے آرام اورآسانی کو نہیں آئین کوترجیح دینی چاہئے‘‘
جو صحافت کی شکل میں سیاست کر رہے ہیں انکا ایجنڈا کوئی اور ہے، عظمیٰ بخاری
محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
شہرِ قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر