Synopsis
تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ وزیر اعظم کو جلد پیش کرنے کی ہدایت

وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تھنک ٹینک کے اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت دینے کی تیاری کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معیشت پر قائم کئے گئے تھنک ٹینک کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے، اجلاس میں سوشل سیفٹی نیٹ کی کمیٹی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے قرضے بڑھانے کی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے میں ہاؤسنگ فنانس بڑھانے کی تجویز اجلاس میں پیش کی گئی اور ایسی تمام اسکیموں کو ایف اے ٹی ایف قواعد کے مطابق ڈھالنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ڈیٹا کی تصدیق پر لاگو نادرا فیس کم کرنے تجویز بھی اجلاس کے شرکاء کی جانب سے پیش کی گئی جبکہ احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اجلاس کو بریفنگ بھی دی گئی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے معیشت پر قائم کئے گئے تھنک ٹینک کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ وزیر اعظم کو جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News