Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے 15 جون سے کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

تعلیمی ادارے 15 جون سے کھولنے کا فیصلہ

چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 جون سے کھول دئیے جائیں۔

ایک بیان میں حیدر علی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسیٹیز  کو ایس و پیز کے ساتھ کھولا جائے، ایس و پیز کا انتظام اور پابندی بہت بڑی راکٹ سائنس نہیں ہے، ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں سینیٹائزنگ محلول اور ماسک کا انتظام کیا جاسکتا ہے جبکہ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں تھرمل اسکینگ ڈیوائس کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو شفٹ میں طلبہ کو بلا کر فزیکل فاصلہ رکھا جاسکتا ہے، کلاس میں بچوں کو تین فٹ کے فاصلے سے بٹھایا جاسکتا ہے، کم وقت کے لیے بلانے سے بچوں کو بریک کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ اسمبلی اور اسپورٹس پیریڈ کو ختم  کر دیا جائے گا۔

حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی فیومیگیش کرائی جاسکتی ہے، کھانسی، بخار یا نزلہ زکام میں مبتلا بچوں کو اسکول سے رخصت دی جاسکتی ہے اور  اسکول وینز کے لیے ٹرانسپورٹ کے  ایس و پیز دئیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر