Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کا اجلاس ہوا ۔

کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے ائیرپورٹس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی ائیرپورٹ کی سروسز آؤٹ سورس کرنے سے متعلق سفارشات تیار کرکے آئندہ اجلاس میں کابینہ کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں   کابینہ نے صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم  کے لیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی بھی منظوری دی ۔ وزیر اعظم نے پانی کی صوبوں کو منصفانہ تقسیم وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت آبی وسائل پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔

عمران خان نے کہا کہ  ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکومت پوری طرح مستعد ہے۔حکومت نے ٹڈی دل حملے روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے تھے۔

وزیراعظم نے قومی سیاسی قیادت کو واضح پیغام دیا  کہ  بیماری کے معاملے پرسیاست نہ کی جائے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر