
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے مقابلے میں ہمارے یہاں پیڑول کی قیمت سب سے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے پٹرول،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔
We have further reduced petrol, light diesel oil, kerosine oil prices. Now we have the cheapest fuel cost compared to other states in South Asia. India is almost exactly double. Bangladesh, Sri Lanka & Nepal are all 50 to 75 percent more expensive than us. pic.twitter.com/oD9wVMcZno
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 31, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سےکم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں دوگنی ہیں جبکہ بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیپال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے 50 سے 75 فیصد زیادہ ہیں۔
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی
یاد رہے اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافے کردیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 37 پیسے کمی کردی اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News