بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی


شبین رضاویب ایڈیٹر

27th May, 2020
wagah

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرحد بند ہونے کے باعث بھارت میں پھنس جانے والے 175 پاکستانی بھارتی سرحدی علاقے اٹاری پہنچ گئے۔

پاکستان رینجرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے بعد یہ پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آئیں گے اور انھیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر ہونے پر  گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

عائشہ فاروقی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ یہ ہاکستانی کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے باعث بھارتی ریاستوں چندی گڑھ، گجرات، مدیحہ پردیش، پنجاب، راجھستان، اتر پردیش، اتارکھنڈ اور دہلی میں پھنس گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ‏پاکستان کے ہائی کمیشن کی کوششوں کے باعث پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو سکی۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور وزارتِ خارجہ نے ان کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ 20 مارچ سے اب تک واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے 400 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔