Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وزیرخارجہ

Now Reading:

حکومت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وزیرخارجہ
کسانوں

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ وبائی تناظر میں کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے مرکزی صدر  خالد محمود کھوکھر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں کورونا عالمی وبائی صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال نے کسانوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ حکومت اس بجٹ میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ہماری معاشی خوشحالی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے، ہميں کسانوں کو درپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بجٹ میں زرعی شعبے کی بہتری کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جا رہا ہے، حالیہ بجٹ، انشا اللہ کسانوں کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا

Advertisement

ملاقات میں کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کسانوں کی معاشی بہتری کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

زراعت اور کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

کسان اتحاد کے مرکزی صدر  خالد محمود کھوکھر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہونے والی ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل کے خطرے اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے  ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ مجوزہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی  ، صوبائی اور ضلعوں کی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین کردیا گیاجبکہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، وفاقی و صوبائی محکمہ جات کی ذمہ داریاں مقرر کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر