Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎وفاقی حکومت کا کورونا اور ٹڈی دل سے متعلق رویہ بہت خطرناک ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

‎وفاقی حکومت کا کورونا اور ٹڈی دل سے متعلق رویہ بہت خطرناک ہے، بلاول بھٹو
ٹڈی دل

‎ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کورونا وائرس اور ٹڈی دل سے متعلق غیرسنجیدہ رویہ بہت خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‎پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے  ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلی سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی، سینکڑوں بچے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے زندگیوں کے بجائے معیشت کو بچانے کے بیانئے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کرسکتی کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زندگیاں بچانے کیلئے صحت کی سہولیات بھی فراہم کرے اور معیشت کو بھی بچائے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کو نظرانداز کرکے سندھ حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے، باوجود رکاوٹوں اور مخالفین کی جانب سے الجھاؤ پیدا کرنے کے سندھ حکومت نے وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سخت اقدامات کئے۔

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ملک میں ٹڈی دل کے حملوں پر بھی وزیراعلی سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کی اپنی کوششوں کو بھی جاری رکھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے ملک میں ایک خطرناک قحط کی صورت حال پیدا کرسکتے ہیں اور اگر ٹڈی دل کے حملوں سے قحط کی صورت حال پیدا ہوئی تو اس کی وجہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہوگی۔

حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی جاگنا چائیے کہ ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے پلانٹ پراٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کام کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مذاکرات کا کوئی پیغام آئے گا تو کھلے عام اعلان کریں گے، بیرسٹرگوہر
انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا
صدر مملکت کا دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ جاری
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ایاز صادق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر