Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرنٹ لائن فائیٹرز پر کورونا کے وار مزید تیز

Now Reading:

فرنٹ لائن فائیٹرز پر کورونا کے وار مزید تیز
فرنٹ لائن

ملک بھر میں فرنٹ لائن فائیٹرز پر کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 ہیلتھ کئیر متاثر, 5 جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اب تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہوئے ہیں، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے رپورٹ جاری کر دی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 4959 تک پہنچ گئی، متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز میں 975 کریٹکل کئیر یونٹ اور 3984 دیگر وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مزید 51 ڈاکٹر کورونا سے متاثر, مجموعی تعداد 3001 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 602 نرسز اور 1356 دیگر اسپتال ملازمین  کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار 290 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہے اور 2477 ہیلتھ کئیر پروفیشنل گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ ہیں

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے اب تک 2139 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 4 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر