Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت آذاد کشمیر نے مکمل لاک ڈاون ختم کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آذاد کشمیر نے 15 دن کیلئے سمارٹ لاک کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز صبح 10 بجے سے سہ پہرچاربجے تک کھولے جائیں گے جبکہ ہفتہ اوراتوار کا کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاحوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی جبکہ عوامی اجتماعات،کھیل میدان، سینما ہال بدستور بند رہیں گے اور مساجد،امام بارگاہوں میں ایس او پی تحت عبادت کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں پبلک ٹرانسپورٹ بحالی یا پابندی کا کوئی ذکر نہیں ہے جبکہ بیوٹی پارلر، باربرز کی دکانیں بند رہیں گی اور تعلیمی ادارے بند، مزارات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خریدار کیلئے ماسک نہ پہننے پر صورت میں تاجر کوئی بھی چیز فروخت نہیں کرے گا جبکہ 12 سال سے کم اور ساٹھ سال سے زائد افراد کے بازاروں میں آنے پابندی برقرار رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کو دو ہفتوں کے لئے پھر لاک ڈاؤن کر دیا گیا

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاجروں پر محکمہ صحت کی ایس او پی فالو نہ کرنے کی صورت میں پانچ سے 15 ہزار کا جرمانہ ہو گا جبکہ درمیانی درجے کے ہوٹلوں کو خلاف ورزی کی صورت میں 15 ہزار اور فور سٹار ہوٹلوں کو ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے نکلنے والے شہری کو 5 سو روپے جرمانہ ہوگا جبکہ دکانداروں کو خلاف ورزی کی صورت میں پانچ سے پندرہ ہزار جرمانہ ہوگا لیکن پرائیویٹ کمپنیز، تعمیراتی کمپنی، اور بنکوں پر ایس اوپی کی خلاف ورزی کی صورت میں پانچ لاکھ تک کے جرمانے کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر