Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے وار میں تیزی، پاکستان میں مزید 84 افراد جاں بحق

Now Reading:

کورونا کے وار میں تیزی، پاکستان میں مزید 84 افراد جاں بحق
سندھ
Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1813 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 87848 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 20 ، پنجاب میں ایک ہی دن میں کورونا سے 37 افراد جاں بحق ہوئے ، اسلام آباد میں کورونا سے 4 ، بلوچستان میں کورونا سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 21 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1813  ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 575 ، بلوچستان میں 53 ، خیبرپختونخوا میں 521 ، آزاد کشمیر میں 7، اسلام آباد میں 38، گلگت بلتستان میں 12 ، پنجاب میں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 20 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 575 ہوگئی ہے۔

کورونا کے وار میں تیزی، پاکستان میں مزید 56 افراد جاں بحق

Advertisement

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 21 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 521 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں آج کرونا سے 4 موت ہوئی جس کے بعد صوبے بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 38 ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 4424 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1666 ، اسلام آباد میں 356 ، پنجاب میں 1615 ، گلگت بلتستان میں 28 جبکہ خیبرپختونخوا میں 517 اور بلوچستان میں 228 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 87848 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان: کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکال لیا گیا
یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
ایف آئی اےکی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں غیررجسٹرڈجعلی ادویات برآمد
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں ملنی چاہئیں، امیر مقام
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر