
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سپارکو کے ذیلی ادارے سپارکو کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین اسپارکو میجر جنرل عامر ندیم نے صدر مملکت کا ادارے میں آمد پر استقبال کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کہ دوران صدر مملکت کو خلائی تحقیق کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اسپیس ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا جس پر صدر مملکت نے اسپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز کی قومی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر صدر عارف علوی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لیئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News