Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، این سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، این سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی
وزیراعظم

وفاقی کابینہ کی جانب سے نیشنل کووآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے تمام فیصلوں میں توثیق کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر ڈرارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کی جانب سے این سی سی کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ملک بھر میں فصلوں پر ٹڈی دل حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ ٹڈی دل حملے پر کابینہ کو این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈ سیکیورٹی مشترکہ بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگائی پر اثر انداز نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

وزیراعظم کا طبی عملے کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا نوٹس 

Advertisement

وزیراعظم نے اجلاس میں مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور عبدالحفیظ شیخ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے مطابق عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کے لئے صوبوں سے مشاورت کریں گے جبکہ چینی کی قیمت میں بھی کمی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کا تمام شوگر ملز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 1985 سے اب تک تمام شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی امور اور کورونا کی صورتحال، وفاقی بجٹ 2020 -21 سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے، فنانشئل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کی بطور جج بنکنک کورٹ کراچی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے بڑی خبر آگئی
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر