Advertisement

 ترجمان دفتر خارجہ کا طارق عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے معروف میزبان, اداکار, سیاستدان, شاعر اور مصنف طارق عزیز کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے معروف اداکار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ طارق عزیز کی وفات سے پی ٹی وی کا ایک سنہرا دور اختتام پزیر ہو گیا میری نسل نیلام گھر دیکھتے ہویے جوان ہوئی۔

 اپنے پیغام میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ طارق عزیز کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کرتے ہیں ہم سب کو ایک بڑے نقصان کا احساس ہو رہا ہے اللہ تعالی بچھڑنے والی روح پر رحمتیں فرمایے,  آمین

واضح رہے کہ معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز 84 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نےکئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement

طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا جبکہ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔۔

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے

1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے اینکر تھے۔

ٹی وی کے ساتھ ساتھ انھوں نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا ،ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی ۔

طارق عزیزکی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version