فاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم تمام غیرملکیوں کے ویزوں میں 31اگست تک توسیع کردی۔
تفصیلات ک مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم غیرملکی باشندوں کے ویزوں میں مزید توسیع کردی جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ نے مراسلہ وزارتِ خارجہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹریٹ جنرل کو ارسال کردیا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وہ غیر ملکی جن کے ویزے 15مارچ کو ختم ہوچکے ہیں ان کے ویزوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے ہر طرح کے ویزوں کی معیاد کو بڑھا کر اس میں 31 اگست 2020 تک توسیع کرد ی گئی ہے۔
اورسیز پاکستانیوں کے مطالبات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیرخارجہ
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مارچ سے اب تک زائد المعیاد ہونے والے تمام ویزوں کی تاریخ تنسیخ کو بڑھا دیا گیا، جس کے بعد ان کے ویزے 31 اگست تک نافذ العمل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News