Advertisement

ٹائیگر فورس، “نو ماسک نو سروس” مہم کی زبردست پذیرائی

ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو ملک بھر میں “نو ماسک نو سروس” مہم کے لئے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس کے تحت نو ماسک نو سروس مہم کا دائرہ کار ملک کے مختلف شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے جس کے بعد رضا کار نوجوانوں کی مختلف شہروں میں عوامی آگاہی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ٹائیگر فورس کے تحت دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مہم میں بھی تیزی آئی ہے، کاروباری افراد سے “نو ماسک نو سروس” مہم پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

ٹائیگر فورس کے نوجوان رضا کاروں کی جانب سے دکانوں کے باہر کارڈز اور پمفلٹ آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

” نو ماسک نو سروس ” کے متعلق ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ماسک کے بغیر آنے والے گاہک اور خریداروں کو دکانوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Advertisement

ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی جانب سے دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ دکاندار خدمات کی فراہمی صرف ماسک پہننے والے افراد کو کریں۔

واضح رہے کہ دکان مالکان ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے رضا کاروں سے تعاون کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version