Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ کورونا سے انتقال کرگئے

Now Reading:

صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ کورونا سے انتقال کرگئے
صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ

سندھ کے صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ غلام مرتضی بلوچ کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ غلام مرتضی بلوچ کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ غلام مرتضی بلوچ کو گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 24 مئی، 2020 کو سندھ کے وزیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ غلام مرتضی بلوچ کو طبیعت بگڑ جانے کے باعث آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

غلام مرتضی بلوچ کو گذشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ صوبائی وزیر کورونا وائرس کی صورتحال میں مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے تھے جبکہ غلام مرتضیٰ بلوچ کے اہل خانہ، عزیز واقارب کی جانب سے عوام سے ان کی  صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

Advertisement

‎وفاقی حکومت کا کورونا اور ٹڈی دل سے متعلق رویہ بہت خطرناک ہے، بلاول بھٹو 

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ  نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، آج مزید   23 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 358 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 953 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5454 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1439 کیسز آئے،  اب تک 192546 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 31086 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کہنا ہے کہ آج 23 مریضوں کے انتقال سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 15022 مریض زیرعلاج ہیں، 13813 مریض گھروں اور 111 آئسولیشن مراکز پر زیر علاج ہیں،  اس وقت 1098 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

 آج 953 مزید مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں اب تک 15538 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر کے 1439 کیسز میں سے کراچی میں 1035 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورنگی میں 263، ضلع شرقی میں 242 ،ضلع وسطی میں  16، ضلع جنوبی میں 167، ملیر میں 139 اور غربی میں 58 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

سندھ کے دیگر شہروں کی صرتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ میں 50، حیدرآباد میں 47 اور سکھر میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیرپور میں 33، گھوٹکی میں 27اور شہید بینظیرآباد میں 17، بدین میں 15، سانگھڑ میں 13 اورجامشورو میں 9 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بڑی گرفتاری ہوگئی
کے ڈی اے کا پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم برقرار
شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا
‘سرمایہ کاری آرہی ہے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے’
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، سیکیورٹی پلان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر