Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ 2020- 21 پر وزیر خارجہ کا ردعمل

Now Reading:

وفاقی بجٹ 2020- 21 پر وزیر خارجہ کا ردعمل
وفاقی بجٹ 2020

وفاقی بجٹ 2020-21 پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جی ڈی پی آمدن میں جو خسارا ہوا ہے وہ 3000 ارب کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020-2021  کا بجٹ غیرمعمولی حالات میں پیش کیا گیا جب کورونا وبا نے دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معیشت کا پہیہ رک جانے کی وجہ ہمارے محصولات میں 800 ارب روپے کی کمی آئی ہے، جولائی سے مارچ تک ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ مارچ سے جون تک کورونا کی وجہ سے ان میں تیزی کے ساتھ کمی آئی قرضہ جات پر سود کی ادائیگی میں ہمارے بجٹ کا بہت بڑا حصہ صرف ہوتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری ترقی پذیر معیشتوں کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں  سے رعایت مانگیں اور خوشی ہے کہ جی 20 اور پیرس کلب نے ہمیں کچھ رعایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ہماری توجہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف مرکوز ہے تاکہ ہمیں مزید رعایت مل سکے اور 2020-21 کے بجٹ کی خاصیت یہ ہے کہ حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا عوام پر بے جا بوجھ نہیں ڈالا کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایف بی آر میں اصلاحات کے ذریعے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنائیں ٹیکس نظام کی آٹو میشن سے ٹیکس وصولی میں یقیناً بہتری آئے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ زراعت ایک ایسا شعبہ ہے جو اس وقت ہماری معیشت کو سہارا دے سکتا ہے زرعی شعبے اور آبی وسائل میں بہتری کیلئے ہم نے اس بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی ہے  ٹڈی دل سے نبرد آزما ہونے کیلئے دس ارب کی رقم اس ضمن میں مختص کی گئی ہے زرعی شعبے کیلئے پچاس ارب کی ایک اور رقم مختص کی گئی ہے گروتھ کو بڑھانے کیلئے دوسرا سیکٹر، کنسٹرکشن کا ہے جس کیلئے بہت سی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی بلکہ اضافہ کیا جائے گا کیونکہ گروتھ میں اضافہ ہو گا تو روزگار ملے گا غربت میں کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ساتویں نیشنل فنانس ایوارڈ نے وفاقی حکومت کے ہاتھ باندھ دیے تھے کیونکہ بلواستہ، بلاواسطہ محصولات سے جو آمدن ہوتی ہے اس کا 60 فیصد صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے جبکہ وفاق کے پاس 40 فیصد رہ جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہندوستان کے عزائم کو جاننے کے باوجود دفاعی اخراجات کی مد میں بھی اضافہ نہیں کیا تاکہ لوگوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر