چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلین نے کہا ہے کہ کراچی فوج کے حوالے کیا جائے یا وفاقی کٹرول میں دیا جائے یاپھر خودمختار صوبہ بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوزکے چیف نیوزآفیسرفیصل عزیز خان کے پروگرام “اب بات ہوگی” میں چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے کراچی کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے۔
اپنے بیان میں چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلین نے مزید کہا کہ اس طرح آگے کراچی نہیں چل سکتا، پاکستان کو چلانے والا شہر لاوارث بنادیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلین نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں صرف نمبر آگے پیچھے کئے گئے۔
سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلین نے کہا تھا کہ انڈسٹری کو سہارا دینے کیلئے کوئی خاص اقدام نہیں ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کا فائدہ بھی صنعتکاروں کو نہیں دیا گیا۔
سراج قاسم تیلین نے مزید کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے صنعتیں ویسے ہی زوال کا شکار ہیں، لاک ڈاون کی وجہ سے خسارہ بڑھا ہے، یہ بجٹ صنعتکاری میں اضافے کا باعث نہیں بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News