Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج 592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

کراچی میں آج 592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے عوام سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں عوام  سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کی احتیاط نہ صرف آپ کو بلکہ دیگر لوگوں کو  بھی محفوظ بنائےگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال صوبے بھر میں خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 36 ہے  جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 1713 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا  کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10276 ٹیسٹ کیے گئے  ہیں جن میں سے  آج 1468 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔  کراچی میں آج  592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر اب تک 553676 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 102368 کیسز مثبت آئے ہیں ۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ  سندھ میں اس وقت 41490 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے  39589 گھروں  میں ،400 مریض آئسولیشن مراکز میں جبکہ 1231 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ  آج 1069 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جن میں سے  اس وقت 113 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج مزید 1538 مریض صحتیاب ہوکر عام زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 59165 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر