وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وصیت کی پرچی اور ووٹ کی طاقت سے ابھرنے والی قیادت میں زمین آسمان کا فرق ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر جواب دیا گیا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ قوم بھی سمجھ چکی ہے کہ قیادت وصیت کی بجائے ووٹ کی طاقت سے آئے تو دنیا بھی اس قوم کو عزت دیتی ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی جبکہ ووٹ کی طاقت والا وزیراعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وصیت کی پرچی والوں سے دنیا ڈو مور کے مطالبے جبکہ ووٹ کی طاقت سے آنے والے سے مدد کی اپیل کرتی ہے۔
انہوں مزید واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وصیت کی پرچی والوں نے قوم کو ٹیرارزم کی دلدل میں دھکیلا، ووٹ کی طاقت سے آنے والا دنیا کو ٹورازم کی دعوت دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News