Advertisement

سیکرٹری خارجہ کا ہسپانیہ کی سیکرٹری خارجہ سے ویڈیو کال پر رابطہ

سیکرٹری خارجہ امور سہیل محمود نے اپنی ہسپانوی ہم منصب کو یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی عارضی معطلی پر تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ امور سہیل محمود کا ہسپانیہ کی سیکرٹری خارجہ کرسٹینا گالاچ سے ویڈیو کال پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کا کورونا سے نمٹنے، دوطرفہ تعلقات اور تجارت، کثیرجہتی فورمز پر قریبی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے اپنی ہسپانوی ہم منصب سے سپیین میں کورونا سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتے ہوئے اسپین کے کورونا وائرس کو محدود رکھنے ملکی معیشت کی بحالی پر اقدامات کی تعریف کی۔

سہیل محمود نے اپنی ہسپانوی ہم منصب کرسٹینا گالاچ کو پاکستان کی جانب سے انسانی جانیں بچانے،  کاروبار زندگی کے تحفظ اور معیثت کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دونوں فریقین نے کورونا وباء کے معاشرتی و اقتصادی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

سیکرٹری خارجہ نے کرسٹینا گالاچ کو قرضوں میں آسانی کے عالمی اقدامات اور ملکی ریلیف پیکج سے بھی آگاہ کیا اور یورپی یونین اور جی 20 میں پاکستان کی حمایت کرنے پر اسپین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اسپینش سیکرٹری خارجہ کو یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی عارضی معطلی پر تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

فریقین نے باہم تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی المیہ کو اجاگر کیا اور پاکستان کے تحفطات بیان کئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سہیل محمود نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندیوں میں اضافہ ہوا ہےجو کہ خطے میں امن وسلامتی کے لئے بڑے خطرات ہیں پاکستان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں سہولت کاری میں اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version